پاکستانتازہ ترین

سائفر کیس پر سزائیں پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، تبصرہ نہیں کریں گے، امریکہ

سائفر کیس کی خصوصی عدالت کی جانب سے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائے جانے پر امریکی ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم کے خلاف کیسز کو دیکھ رہے ہیں، عدالت کی سنائی گئی سزا پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔اپنی پریس بریفنگ میں میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمہ چلنا ایک قانونی معاملہ ہے، قانونی معاملے پر پاکستانی عدالتوں سے رجوع کریں۔ پاکستان کے اندرونی معاملات، عہدے کے امیدواروں کے حوالے سے کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد منصفانہ اور کھلا جمہوری عمل دیکھنا چاہتے ہیں، ایسا جمہوری عمل چاہتے ہیں جس میں تمام فریقین کی وسیع پیمانے پر شرکت ہو، جمہوری اصولوں کا احترام ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker