پاکستانتازہ ترین

کے پی اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی امکان نہیں: چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی امکان نہیں۔

الیکشن کمیشن اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، وقت کی کمی کے باعث بیلٹ پیپرز کی مزید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی، آر ٹی ایس کی بجائے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا استعمال شفاف انتخابات کیلئے ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا (کے پی) اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اہم اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker