پاکستانتازہ ترین

8 فروری کو پی ٹی آئی کارکن اپنا غصہ ووٹ کے ذریعے نکالیں گے: اسد قیصر

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پی ٹی آئی کارکن اپنا غصہ ووٹ کے ذریعے نکالیں گے۔

ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایک اور کیس میں فیصلہ سنا دیا گیا، نواز شریف کا مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو نااہل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے سے پتا تھا کہ کیسے فیصلے آنے ہیں، جوکچھ ہو رہا ہے یہ انصاف کا قتل ہے۔

سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے سب سے زیادہ تحائف نواز شریف اور آصف زرداری نے لیے، یہ اس لیے ہو رہا ہےکہ 8 فروری سے پہلے پی ٹی آئی ورکرز کو مایوس کیا جائے لیکن 8 فروری کو پی ٹی آئی کارکن اپنا غصہ ووٹ کے ذریعے نکالیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker