پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی سازشوں سے باخبر ہوتے ہی ان سے راہیں جدا کردیں: پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نےکہا ہےکہ میں نے عمران خان کی سازشوں سے باخبر ہوتے ہی ان سے راہیں جدا کردیں، بانی پی ٹی آئی مزید اقتدار میں رہتے تو پاکستان کا بھی سودا کردیتے۔

نوشہرہ میں انتخابی جلسوں سےخطاب میں پرویز خٹک نےکہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کے اصل مقاصد سے باخبر ہوچکے ہیں، صوبے سے پی ٹی آئی کو ختم کرنےکا مشن 8 فروری کو اختتام پر پہنچ جائےگا۔

پرویز خٹک نےکہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مقبولیت سے تمام دینی و سیاسی جماعتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، عوام پگڑی کے نشان پر مہر لگانےکے لیے 8 فروری کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker