پاکستانتازہ ترین

کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 17.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد اور شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 3 اور 4 فروری تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker