پاکستانتازہ ترین

سائفر کیس میں سزا، شاہ محمود قریشی 5 سال کیلئے نا اہل قرار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو 5 سال کےلیے نا اہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو نا اہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جرم کا مرتکب قرار دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker