پاکستانتازہ ترین

این اے127: عطا تارڑ کا بلاول کیلئے پیپلز پارٹی پر ووٹوں کی خریدوفروخت کا الزام

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور لاہور کے حلقے این اے127 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا اللہ تارڑ نے حلقے میں پیپلز پارٹی پر ووٹوں کی خریدوفروخت کا الزام لگادیا۔

خیال رہےکہ این اے 127 میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نےکہا کہ ہمیں اطلاع آرہی تھی کہ پیپلزپارٹی ووٹوں کی خرید و فروخت میں ملوث ہے، انہوں نے کوشش کی کہ پیسےکا بے دریغ استعمال کیا جائے، سندھ سے گاڑیوں کے ذریعے پیسےلائےگئے، پیپلزپارٹی نے حلقے میں ووٹوں کی خریدو فروخت شروع کیم کمیشن ایجنٹ مقررکیےگئےکہ جو زیادہ ووٹ لائےگا اس کا زیادہ کمیشن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker