پاکستانتازہ ترین

پی پی 266 سے انتخابی امیدوار اسرار گوندل انتقال کر گئے ، حلقے میں الیکشن ملتوی

پنجاب اسمبلی کے حلقہ 266 سے انتخابی امیدوار چوہدری اسرار حسین گوندل انتقال کر گئے ، جس کے باعث حلقے میں انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔

اسرار حسین گوندل کو ہارٹ اٹیک ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا۔ حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں شیخ زید اسپتال رحیم یار خان ریفر کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔اسرار حسین گوندل تحریک جوانان پاکستان کے ٹکٹ پر پی پی

حلقہ 266 رحیم یار خان سے الیکشن لڑ رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق امیدوار کی وفات کے باعث حلقے میں ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

حلقے میں عام انتخابات کے بعد الیکشن کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا۔ الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی دوبارہ جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker