مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ نے مقبولیت میں تمام جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
قصور میں پارٹی کے آخری انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو دیکھ کر دل خوش ہوگیا،قصور ہمیشہ نوازشریف کیساتھ کھڑارہا،آج نوازشریف سے محبت پر یہ مہر لگ گئی ہے ،ہم نے شہباز شریف کو الیکشن لڑنے کیلئے قصور بھیجا تھا۔
ن لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے،نواز شریف کے جلسوں کو پوری دنیا نے دیکھا ،نواز شریف کے جلسوں کی جانب عوام دوڑی آتی ہے ،کہتے تھے کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے،پچھلے 6،7سال میں نواز شریف کیخلاف ظلم و جبر کی ہر لائن پارکی گئی۔
پچھلے چند سال میں ایسا ہوا جو سیاست میں کبھی نہیں ہوا،آج دیکھو سیاست شروع بھی نواز شریف سے اور ختم بھی نوازشریف پر ہو رہی ہے ،کہتےہیں میری تقریر شروع بھی نواز شریف سے ہوتی ہے اور ختم بھی۔میں تو نواز شریف کی بیٹی اور کارکن ہوں۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا یہاں تو نواز شریف کے مخالفین بھی تقریر نواز شریف سے شروع اور ختم کرتے ہیں ،مخالفین نےکارکردگی چھپانے کا آسان راستہ دیکھا ہے کہ کچھ نہ آئے تو نواز شریف پر تنقید کر لو۔



