پاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی نوجوانوں کو تباہ کرنے کا ایجندا لائے، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نوجوانوں کو تباہ کرنے کا ایجندا لائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کیخلاف قانون حرکت میں آیا تو کہتا ہے میں مظلوم ہوں۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کو پاکستان بھجوایا گیا۔ ہم نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی یہودی لابی کا ایجنٹ ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسرائیل سمیت دیگر ممالک سے پیسے ملے۔ پی ٹی آئی کی منافقت ہم جانتےہیں، موساد اور را کی فنڈنگ سے پارٹی بنانے والے ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا ایجنڈا ہم نے ناکام بنایا۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت 75 سال کی سب سے بدترین حکومت تھی۔ بانی پی ٹی آئی ریاست مدینہ کے نام پر قوم کو دھوکا دے رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker