پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواست دے دی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست دے دی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی اور شاہ محمود قریشی نے بھی پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست دی ہے۔

ان کے علاوہ 18 قیدیوں نے بھی پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق ووٹ کاسٹ کرنےکے لیے تاحال پوسٹل بیلٹ پیپر قیدیوں کو موصول نہیں ہوئے ہیں۔

پوسٹل بیلٹ کیا ہے؟
خیال رہے کہ پوسٹل بیلٹ ایک ایسی سہولت ہے جس کی مدد سے پولنگ اسٹیشن جائے بغیر ووٹر اپنے حلقے میں ووٹ ڈال سکتے ہیں، لیکن پاکستان میں یہ سہولت مخصوص لوگ ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

وفاقی و صوبائی سرکاری ملازمین اور ملک بھر کے قیدی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker