پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کی پیمرا کو سیاسی اشتہارات، بیانات چلانے پرچینلز کیخلاف کارروائی کا حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو سیاسی اشتہارات، بیانات اور متن چلانے پر چینلز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی

ترجمان کے مطابق 6فروری کی رات12 بجے کے بعد سے الیکشن مہم، اشتہارات اور دیگر تحریری مواد کی تشہیرپرپابندی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ پیمرا ایسے تمام چینلز کا محاسبہ کرے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پیمرا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق برائے قومی میڈیا کی پابندی یقینی بنائے۔

خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے کل پولنگ ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker