پاکستانتازہ ترین

الیکشن سے ایک روز قبل وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن سے ایک روز قبل وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول جاری کردیا۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2024کے آخر تک حتمی شکل دینےکی تجویز ہے، 11 مارچ تک میڈیم ٹرم ٹارگٹس اور پرفارمنس بیسڈ بجٹ فارم جمع کرائے جائیں گے، 11مارچ کو ٹیکس کے نظر ثانی شدہ تخمینے اور بجٹ تخمینے پیش کیے جائیں گے، 11 مارچ کو پبلک اکاؤنٹس کے اخراجات اور بجٹ تخمینے پیش کیے جائیں گے۔

11 مارچ تک بینک اکاؤنٹس اور سرمایہ کاری کی تفصیلات جمع کرائی جائیں گی، 11 مارچ کو ترقیاتی اخراجات کے نظرثانی شدہ اور بجٹ تخمینے پیش کیے جائیں گے،17 مارچ کو نظرثانی شدہ اور بجٹ تخمینوں پر سفارشات پیش کی جائیں گی، 18 اپریل کو زرمبادلہ کی شرح کی تفصیلات فنانس ڈویژن کو فراہم کی جائیں گی۔

دستاویز کے مطابق 22 مارچ کو فنانس ڈویژن میں بجٹ کے جائزے کے لیے جائزہ کمیٹی کے اجلاس ہوں گے۔

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کےدوسرے ہفتے میں منعقد کرنےکی تجویز دی گئی ہے، سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ اسٹریٹیجی پیپر 22 اپریل تک وفاقی کابینہ سے منظور کرانےکی تجویز دی گئی ہے، بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 22 مارچ سے5 اپریل کےدوران منعقدکرنے کی تجویز ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker