پاکستانتازہ ترین

نواب ذوالفقار علی مگسی کے چاروں بھائی قومی و صوبائی کی نشستوں پر کامیاب

بلوچستان کے سینئرسیاست دان سابق گورنر اوروزیر اعلی نواب ذوالفقار علی مگسی کے چاروں بھائی انتخابات 2024 قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کامیاب ہوگئے،بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ میر خالدخان مگسی بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 254سے کامیاب ہو گئے۔اسی طرح بلوچستان عوامی پارٹی کے نوابزادہ میر طارق خان مگسی بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 11جھل مگسی سے رکن اسمبلی منتخب ہوگئے اسکے علاوہ صوبہ سندھ سے بھی نواب ذوالفقار مگسی کے 2بھائی نوابزادہ میر عامر مگسی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 197 سے جبکہ نوابزادہ نادر خان مگسی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14سے منتخب ہوگئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker