پاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی سے رابطہ

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے جماعت اسلامی سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت سازی کیلئےکے پی میں آزاد اراکان کی جماعت اسلامی سےبات چیت ہوئی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں جماعت اسلامی پشاور کے امیر بحراللہ خان ایڈووکیٹ نے رابطوں کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سے پہلےباضابطہ رابطےکی تصدیق کرتا ہوں، پی ٹی آئی کے بیرسٹر سیف اور میرا رابطہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ بیرسٹر سیف سے تمام امور پر بات چیت ہوئی۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اب تک کے نتائج کے مطابق 81 تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام 7، ن لیگ 5، پیپلزپارٹی 4 اور جماعت اسلامی نے 3 نشستیں جیتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker