پاکستانتازہ ترین

ڈیرہ اسماعیل خان : پولیس موبائل پر حملہ ، ایس ایچ او شہید ، شہریوں کی فائرنگ سے 3 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر حملے میں ایس ایچ او شہید جبکہ جوابی فائرنگ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مورگہ حسن خیل میں اے ایس آئی دین محمد الیکشن ڈیوٹی سے واپس آ رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق بعدازاں پولیس اور علاقہ مکینوں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جو موٹرسائیکلوں پر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

واقعے کے کچھ دیر بعد دہشتگردوں اور پولیس پارٹی کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔ دہشتگردوں نے فرار کی کوشش میں دستی بم کا بھی استعمال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker