پاکستانتازہ ترین

حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ عروج پر ، متحدہ کے وفد کی رائیونڈ میں نواز شریف سے ملاقات

حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ عروج پر ، ایم کیو ایم وفد نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے رائیونڈ میں ملاقات کی ۔

سیاسی بیٹھک میں نئی حکومت سازی ، آئندہ سیاسی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت ہوئی۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اور جماعت کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ایم کیوایم وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی کر رہے ہیں، وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال شامل تھے۔

ادھر ذرائع کے مطابق نواز شریف کی آج چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان ہے ،نواز شریف ظہور الہٰی روڈ پر چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker