پاکستانتازہ ترین

حکومت سازی کا معاملہ: (ن) لیگ ، پی پی اور دیگر اتحادی نزدیک آنے لگے

وفاق میں حکومت بنانے کےلیے مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی پھر نزدیک آنے لگے۔

حکومت سازی کے سلسلے میں چوہدری شجاعت آج اسلام آباد میں نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے بیٹھک لگائیں گے۔

سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے، شہباز و زرداری ملاقات میں اصولی اتفاق

دوسری جانب اہم فیصلوں کی منظوری کےلیے پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا ہے جس دوران پاور شیئرنگ فارمولے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سیاسی تعاون پر متفق ہوگئے ہیں، گزشتہ روز ملاقات میں پی پی اور (ن) لیگ کے قائدین نے اتفاق کیا کہ عوام کی اکثریت نے مینڈیٹ دیا ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے، سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے وفد نے اتوار کی صبح رائے ونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی تاہم ملاقات میں مل کر حکومت بنانے پر فی الحال فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker