پاکستانتازہ ترین

آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست ، کراچی کا ساتواں نمبر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا پہلا اور کراچی کاساتواں نمبر ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج لاہور سرفہرست رہا جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس413ریکارڈ کیا گیا۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضائی معیار خطرناک درجہ تک مضر صحت ہے۔

دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی دوسرے نمبر پر رہا جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس 242 ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت ہے،کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبرپر ہے جہاں کا ائیر کوالٹی انڈیکس 173 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اے کیو آئی کے مطابق 151 سے 200 انڈیکس مضر، 201 سے 300 انتہائی مضر اور 301 سے اوپرانڈیکس خظرناک آلودگی قرار دیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker