پاکستانتازہ ترین

این اے57 سے آزاد امیدوار اور سابق رکن اسمبلی چوہدری عدنان قاتلانہ حملہ میں جاں بحق

این اے57 راولپنڈی سے آزاد امیدوار اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چوہدری عدنان پرپولیس لائنزانیکسی چوک پرموٹرسائیکل سواروں نےفائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ گولیاں لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگئے۔

واقعے میں مقتول عدنان چوہدری کا ڈرائیورشدید زخمی ہے۔

پولیس نے بتایاکہ چوہدری عدنان کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

عدنان چوہدری نے این اے57 سے آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھا اور وہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی بھی رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker