پاکستانتازہ ترین

بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے سیاسی جوڑ توڑ شروع

بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے سیاسی جوڑ توڑ آج سے شروع ہونے کا امکان ، سیاسی رہنماﺅں نے کوئٹہ پہنچنا شروع کردیا ۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لئے جوڑ توڑ کا عمل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے جس کے لئے سیاسی جماعتوں کی صوبائی قیادت اور نو منتخب ارکان اسمبلی نے کوئٹہ پہنچنا شروع کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کے درمیان وفاق کی سطح پر حکومت سازی سے متعلق معاہدے کی باز گشت کے بعد چھوٹی جماعتوں میں موجود بے چینی میں اضافہ ہوا ہے جس سے بعض سیاسی رہنماو¿ں اور ارکان میں شدید قسم کے تحفظات سامنے آگئے ہیں جبکہ وفاقی سطح پر بلوچستان سے متعلق کسی بھی معاہدے کی صورت میں بلوچستان کی قوم پرست و مذہبی جماعتوں سمیت دیگر سیاسی جماعتیں بھی بری طرح متاثر ہونے کے خدشات سے دوچار ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتیں آزاد اراکین اسمبلی حکومت سازی کے اس عمل میں جمعیت علماءاسلام کی قیادت کی جانب نظرے لگائے بیٹھے ہیں کہ وہ پارلیمانی لیڈر سے متعلق کیا فیصلہ کریں گئے جے یو آئی اگر مجلس عاملہ میں بلوچستان سے وزارت اعلی کے کسی امیدوار کو نامزد کریگی تو بلوچستان کی دیگر تمام سیاسی جماعتیں ملکر حکومت سازی کے عمل میں ایک اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker