پاکستانتازہ ترین

8 فروری کے الیکشن میں ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا: فافن کی جائزہ رپورٹ جاری

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے الیکشن 2024 میں ووٹر ٹرن آؤٹ پر جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔

فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ووٹرزسے متعلق جاری جائزہ قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے فارم 47 پر مبنی ہے۔

فافن کے جائزے کے مطابق 8 فروری کو ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا ،الیکشن 2018 میں یہ شرح 52.1 فیصد تھی۔

فافن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن 2024 میں 6 کروڑ 6 لاکھ ووٹرز نے ووٹ کا حق استعمال کیا ، الیکشن 2018کی نسبت 58 لاکھ زائد ووٹ ڈالے گئے، البتہ ووٹ ڈالنے کی شرح کم ہوئی۔

فافن کے مطابق سال 2018 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 60 لاکھ تھی جبکہ الیکشن 2024میں 12 کروڑ 86 لاکھ تھی۔

فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقوں میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ این اے 214 تھرپارکر میں70.9 فیصد رہا جبکہ سب سے کم ٹرن آؤٹ این اے 42 جنوبی وزیرستان میں 16.3 فیصد رہا۔

اسلام آباد میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ 58.3 فیصد تھا جبکہ 2024 میں ٹرن آؤٹ 54.2 فیصد رہا۔

فافن کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ 44 فیصد تھا جبکہ 2024 میں 39.5 فیصد رہا،پنجاب میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ 56.8 فیصد جبکہ 2024 میں 51.6 فیصد رہا۔

فافن نے آراوز کی جانب سے انتخابی قوانین پر عدم عملدرآمدکی جائزہ رپورٹ جاری کردی

سندھ میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ 47.2 فیصد تھا جبکہ 2024 میں 43.7 فیصد رہا، بلوچستان میں 2018کا ووٹر ٹرن آؤٹ 45.3 فیصد تھا، اور اب 42.9 فیصد رہا۔

فافن کے مطابق 2024 میں کسی حلقے سے خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 10 فیصد سے کم نہیں رہا، قومی اسمبلی کے 254 حلقوں میں خواتین ووٹرز کی تعداد 29 لاکھ اور مرد ووٹرز کی 11 لاکھ بڑھی۔

قومی اسمبلی کے 254 حلقوں میں مرد ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 55.6 فیصد، خواتین کا 45.6 فیصد رہا، آر اوز نے 20 حلقوں کے فارم 47 میں مرداور عورت ووٹرز کی تعداد الگ الگ نہیں لکھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker