پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس فروری 15 کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہو گا جس میں 10 نکاتی ایجنڈہ پر غور کرے گی۔ وزارت تجارت کے جانب سے وفاقی وزیراور سیکرٹری تجارت کے گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے دورہ یواے ای پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔

اس طرح کابینہ اجلاس میں پاکستان بیت المال کی ایم ڈی کی تعیناتی کا معاملہ زیرغور آئے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی وی سی کی جانب سے انڈین براڈکاسڑز کو ادائیگیاں ایجنڈہ میں شامل اور کابینہ اجلاس میں سرکلر قرضہ بارے روپوٹ پیش لی جائے گی۔ کابینہ سی سی او ای کے گزشتہ اجلاس کے منٹس کی بھی منظوری دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker