پاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی کا کابینہ میں نہ بیٹھنا حکومت کیلئے رسک ہوگا، خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا کابینہ میں نہ بیٹھنا حکومت کے لیے رسک ہوگا ، پی پی کسی بھی وقت حکومت کے قدموں تلے سے قالین کھینچ سکے گی ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار اس لیے بنایا کہ وہ دوسری پارٹیوں سے ڈیل کرنے کا سوا سال کا تجربہ رکھتے ہیں، نوازشریف قائد ہیں ان کا حکم فائنل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو شہبازشریف اور پی ڈی ایم حکومت کو بھی ٹارگٹ کرتے رہے، میثاق معیشت پر تو ہم نے پی ٹی آئی کوبھی پیش کش کی تھی، پی ٹی آئی نے ہماری میثاق معیشت کی پیش کش کو مسترد کر دیا تھا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بعض شہروں میں 87 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے، ان حالات میں گیس،بجلی اور پیٹرول مہنگا کرنا پڑے گا، چوری بند کردیں گیس بجلی سستی ہوجائے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک دو کو چھوڑ کر تمام انتخابات متنازع ہوئے، اس الیکشن میں بھی ہمارے تحفظات ہیں، تمام صوبوں میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگ رہےہیں، پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے انتخابی نتائج پر خاموش ہے کوئی دھاندلی کا شور نہیں مچا رہی، جہاں پی ٹی آئی ہاری ہے وہ پہلے کی طرح کہہ رہی ہے دھاندلی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker