عام انتخابات کے دوران گھوٹکی، کوہاٹ اور خوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر مؤخر کی گئی پولنگ آج صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر وقفے جاری رہی۔
یاد رہے کہ این اے 88 خوشاب کے 26 پولنگ اسٹیشنوں، پی کے 90 کوہاٹ کے 8 اور پی ایس 18 گھوٹکی کے دو پولنگ اسٹیشنوں پر بے امنی کے واقعات پیش آئے تھے۔



