پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، اس حوالے سے ڈی جی لاء الیکشن کمیشن ارشد خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ’ہم کامیابی کا نوٹی فکیشن واپس لے رہے ہیں‘، اس پر وکیل سلمان اکرم راجہ نے دریافت کیا کہ ’کیا الیکشن کمیشن فارم 49 کو بھی واپس لے رہے ہیں؟‘ جس پر عدالت نے سلمان اکرم راجہ کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ باقی معاملات آپ الیکشن کمیشن جاکر کہیے‘۔
قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماء عون چوہدری کی بطور ایم این اے کامیابی کے نوٹی فکیشن پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا، جس میں عدالت نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا۔
بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصااف کے حمایت یافتہ امیدوار کی درخواست پر سماعت کی، جہاں سلمان اکرم راجہ نے این اے 128 سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی تھی، اس ضمن میں دائر کردہ درخواست میں بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے این 128 سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
سلمان اکرم راجہ کی دائر درخواست میں کہا گیا کہ نامعلوم ڈنڈا بردار افراد نے ماڈل ٹاؤن پولنگ سٹیشن پر حملہ کیا اور ساتھی حامیوں پر تشدد کیا گیا، ریٹرننگ افسر نے نتائج مرتب کرنے میں شرکت سے روک دیا، ریٹرننگ افسر نے الیکشن ایکٹ کے برخلاف آرڈر پاس کیا، ریٹرننگ افسر کا نتائج جاری نہ کرنا الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، ریٹرننگ افسر کی جانب سے نتائج تبدیل کرنے کا خدشہ ہے، عدالت سے استدعا ہے ریٹرننگ افسر کو نتائج کے اعلان کا حکم دے اورعدالت آر او کو نتائج مرتب کرنے میں درخواست گزار کو شرکت کا حکم دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker