پاکستانتازہ ترین

حلیم عادل شیخ 40 سے زائد مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے رہا

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ 5 ماہ سے زائد عرصہ جیل میں گزارنے کے بعد تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے رہا ہوگئے۔

حلیم عادل شیخ کو 40 سے زائد مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا۔

حلیم عادل شیخ کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت،ملیر کورٹ ، سٹی کورٹ اور اینٹی انکروچمنٹ عدالت میں مقدمات زیر سماعت ہیں۔

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کو 9 مئی 2023 کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بھی 2 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker