مری میں آئندہ 2 روز میں موسم خراب رہنے کی پیشگوئی کے ساتھ انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مری،گلیات اور گردو نواح میں 18 اور 19 فروری کو طوفانی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مری،گلیات اور گردو نواح میں ہفتےاور اتوارکو برفباری کے 70 فیصد جبکہ پیر کے روز بارش اور برفباری کے 75 فیصد امکانات ہیں۔



