یورپی یونین نے پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرگردش خود سے منسوب جعلی بیان کی تردیدکردی۔
یورپی یونین کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ‘ہمیں معلوم ہےکہ عام انتخابات سے متعلق یورپی یونین کے بیان کا جعلی ورژن گردش کر رہا ہے اور اس کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے، یہاں صحیح بیان کا لنک ہے’۔
اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے جعلی اور اصلی دونوں بیانات سوشل میڈیا پر شیئر کردیے۔



