پاکستانتازہ ترین

مالاکنڈ میں فائرنگ، وزیر اعلیٰ کے پی کے چیف سکیورٹی افسر سمیت 2 افراد جاں بحق

مالاکنڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق تحصیل درگئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ جاں بحق ہونے والوں میں نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے چیف سکیورٹی افسر وکیل خان شامل ہیں اور جاں بحق ہونے والا دوسرا شخص وکیل خان کا دوست تھا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمی کو درگئی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور لیویز نے ابتدئی رپورٹ درج کرکےمزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker