پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اکابرین سے درخواست ہے کمیٹی ضابطے کی پاسداری کریں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) ن لیگ کے کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ سینیٹراسحاق ڈار نے جاری بیان میں کہا کہ ہمارے مابین طے ہوا تھا کمیٹیوں کا کوئی رکن یا رہنما زیرغور نکات پر بیان بازی نہیں کرے گا۔فریقین کے درمیان ابھی تک حتمی نکات طے نہیں پائے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان مختلف تجاویز پر گزشتہ روز تک مشاورت جاری رہی ہے، مشاورت کے 4 دور مکمل ہو چکے ہیں اور کل پانچویں بھی نشست طے ہو چکی ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کل کے اجلاس میں اہم پیش رفت متوقع ہے، مشاورت مکمل ہونے پر دونوں جماعتوں کا باضابطہ مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگا، طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مشاورت مکمل ہونے سے پہلے کوئی بات کرنا مناسب نہیں۔



