پاکستانتازہ ترین

گلگت، ہنزہ اور اسکردو میں زلزلےکے شدید جھٹکے،شدت 5.2 ریکارڈ

گلگت، ہنزہ اور اسکردو میں زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

گلگت بلتستان کے علاقوں غذر ، دیامر،گانچھے اور کھرمنگ میں بھی زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 25 کلومیٹر اور مرکز گلگت سے 45 کلومیٹر جنوب مشرق تھا۔

زلزلےکے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئےگھروں سے باہر نکل آئے، بعض علاقوں میں بجلی بھی معطل ہوگئی۔

زلزلےکے باعث فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker