پاکستانتازہ ترین

پی ایس ایل: اسلام آباد کو شکست دیکر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 3 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوور میں9 وکٹ پر 138 رنز بنائے، آغا سلمان 33 رنز بناکر نمایاں رہے، فہیم اشرف ، کولن منرو نے 20 ، 20 اور جارڈن کاز نے 19 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ عماد وسیم 9 ،شاداب خان 2 اور اعظم خان ایک رن بناسکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد وسیم نے اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، عقیل حسین نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ لی۔

گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 139 کا ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جیسن رائے 37 اور رائیلی روسو نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker