پاکستانتازہ ترین

پی ایس ایل : پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دیدی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

پشاور زلمی کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آج ملتان سلطانز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ پشاور زلمی نے پلینگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker