پاکستانتازہ ترین

محسن نقوی کی مریم نواز سے ملاقات، ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔

نگران وزیراعلیٰ نے مریم نوازشریف سے جاتی عمرہ لاہور میں ملاقات کی اور ن لیگ کی جانب سے وزیراعلیٰ نامزدگی پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر گفتگو میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونا ایک روشن مثال ہے، آپ کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پورا یقین ہے آپ پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ لکھیں گی، پنجاب اور عوام کی بھلائی کے مشن میں میری معاونت آپ کو حاصل رہے گی۔

مریم نواز نے سید محسن نقوی کی نگران وزیراعلیٰ کے طورپر عوامی خدمات کو سراہا۔

نگران وزیراعلیٰ نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نامزد وزیراعلیٰ کو بریف بھی کیا۔

نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز نے گفتگو میں کہا کہ آپ کے شروع کردہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker