پاکستانتازہ ترین

کراچی والوں کو دو روز تک پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے ہفتہ اور اتوار (24 اور 25 فروری) کو کے الیکٹرک (K-electric)کے ایک گرڈ اسٹیشن پر بجلی کی بحالی کے کام کے باعث حب ڈیم سے پانی کی فراہمی میں تعطل کے باعث شہریوں کو پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی واٹر بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ولیکا گرڈ اسٹیشن پر 24 اور 25 فروری کو کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا مرمتی کام کیا جائے گا اور اس دوران ولیکا گرڈ اسٹیشن مکمل طور پر بند رہےگا جس کے نتیجے میں پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ کے تمام فیڈرز اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی مکمل طور پر منقطع ہو جائے گی۔

بجلی کی بحالی کا کام 24 فروری کو صبح 8 بجے شروع ہو چکا ہے جو اگلے دن اتوار کو شام 6 بجے تک جاری رہے گا، اس دوران بجلی کی بندش کا مجموعی دورانیہ 48 گھنٹے ہوگا۔

کراچی واٹر بورڑ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی بحالی کے کام کی وجہ سے شہر کو حب ڈیم سے 200 ملین گیلن پانی کی مجموعی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس سلسلے میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے شہریوں سے درخواست کی ہےکہ وہ پانی ضرورت کے مطابق ذخیرہ کرلیں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker