پاکستانتازہ ترین

سنی اتحاد کونسل نے اپنا امیدوار تبدیل کر کے پہلا یو ٹرن لے لیا ہے ،مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے اپنا امیدوار تبدیل کر کے پہلا یو ٹرن لے لیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز صوبےکی ترقی کیلئے روڈ میپ اور پنجاب بھرکی خواتین کیلئےبھرپور اقدامات کااعلان کریں گی۔ اللہ تعالی نےایک بارپھروزارت عظمیٰ اوروزارت اعلیٰ کامنصب ن لیگ کودیا۔

انکا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل نےمیاں اسلم اقبال کی جگہ رانا آفتاب احمد خان کو پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے نامزد کر کے پہلا یو ٹرن لے لیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان وزیراعلیٰ کےانتخاب سے متعلق شیڈول کا اعلان کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker