پاکستانتازہ ترین

ایف بی آر کے 10 ہزار ملازم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کراتے، سینیٹر مشتاق کا دعویٰ

سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق خان نے دعویٰ کیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دس ہزار ملازم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کراتے۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے سینیٹر مشتاق کا کہنا تھاکہ سرکاری ملکیتی ادارے عوام کے ٹیکس کے 458 ارب روپےکھا رہے ہیں، ان سرکاری ملکیتی اداروں کی کارکردگی صفر ہے، سرکاری ادارے عوام کو سہولت دینے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ غریب سے امیر کی طرف جاتا ہے، موجودہ ماڈل غریبوں کا نوالہ چھیننے والا اور امیروں کو نوازنے والا ہے، پاکستان کی 40 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ایف بی آر کے دس ہزار ملازم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کراتے، پاکستان میں غربت بڑھ رہی ہے جبکہ جنوبی ایشیامیں فی کس آمدن بڑھ رہی ہے۔

سینیٹرمشتاق کا کہنا تھاکہ سرکاری ملکیتی اداروں کاخسارہ کل جی ڈی پی کا دس فیصد تک پہنچ گیا ہے جو ریاستی ادارے چل نہیں سکتے ان کی نجکاری کر دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker