پاکستانتازہ ترین

وزارت اعلیٰ کا پہلا دن، مریم نواز ٹریفک روکنے پر برہم

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب آج پہلا دن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز رائے ونڈ سے اپنے دفتر کے لیے روانہ ہوئیں جہاں کام کے آغاز کے پہلے ہی دن انہوں نے ٹریفک روکنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن گئیں

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی ٹریفک مینجمنٹ ٹھیک کی جائے اور شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئی تھیں، ان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ان سے حلف لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker