پاکستانتازہ ترین

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نو منتخب ارکان حلف لینگے ، سیکورٹی کے سخت انتظامات

کوئٹہ:بلو چستان کی12ویں اسمبلی کے پہلے پار لیمانی سال کا پہلا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بلو چستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگاجس میں نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی حلف لیں گے ، گور نر بلو چستان نے اسپیکر بلو چستان کی عدم موجود گی کی صورت میں اراکین صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی اور راحیلہ حمید خان درانی کو اجلاس کی صدارت کے لئے نا مزدکر دیا ہے ،اجلاس میں سیکورٹی خدشات ، احتجاج کی بناء پر مہمانوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔بلوچستان اسمبلی کے بارہویں اجلاس کی سیکورٹی کو موثر بنانے کے لئے حکومت اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے اسمبلی کے اطراف کنٹینر لگا دیئے گئے اور پولیس کے 300 سے زائد اہلکار سیکورٹی پر تعینات ہوں گے تفصیلات کے مطابق 8 فروری 2024ء کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد بلوچستان اسمبلی کا گورنر بلو چستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کی جانب سے 28 فروری کی سہ پہر 3 بجے بلوچستان اسمبلی کا 12 ویں اجلاس طلب کیا گیاہے اجلاس میںبلوچستان سے منتخب ہونے والے اراکین صوبائی اسمبلی حلف اٹھائیں گے حکومت اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی کی سیکورٹی کو موثر بنانے کے لئے اسمبلی کے احاطے کے باہر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نذر کنٹینر لگا کر سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس کے دوران 300 سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کو سیکورٹی کیلئے تعینات کیا جائے گا جبکہ پہلے اجلاس میں اسمبلی حکام کی جانب سے اجلاس میں کارروائی دیکھنے کے لئے آنے والے وزیٹرز کے پاسز منسوخ کردیئے گئے اور سیکورٹی کو موثر بناتے ہوئے اسمبلی احاطے میں جانے والوں کی جامہ تلاشی کے واک تھرو گیٹ کا استعمال کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker