پاکستانتازہ ترین

ایف بی آر کا ایس آر او 760 معطل، زیورات کی ایکسپورٹ بند

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایس آر او 760 معطل کرتے ہوئے زیورات کی ایکسپورٹ بند کردی۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ بند ہونے کے سبب کراچی ائیرپورٹ پر 20 کلو اور لاہور ائیرپورٹ پر 10 کلو سونا پھنس گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایس آر او 760 طلائی زیورات کی اسکیم میں ٹیکس استثنیٰ دیتا ہے۔

چیئرمین ایسوسی ایشن کے مطابق بھاری ٹیکسز کے سبب 10 کروڑ ڈالرزکی ایکسپورٹ کو خطرہ لاحق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker