پاکستانتازہ ترین

محمود اچکزئی کی فضل الرحمان سے ملاقات، صدارت کیلئے ووٹ مانگ لیا

صدارتی انتخاب میں سنی اتحادکونسل کے امیدوار و پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانافضل الرحمان سے حمایت مانگ لی۔

اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سے صدر کیلئے ووٹ مانگ لیا۔

محمود اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا پرانا تعلق ہے ایک ساتھ تحریک میں وقت گزارا ہے لہٰذا امید ہے آپ ہمیں سپورٹ کریں گے۔

جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھاکہ پارٹی قیادت سے مشورہ کرکے آپ کو آگاہ کروں گا۔

خیال رہے کہ ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کی طرف سے آصف زرداری اور اپوزیشن کی جانب سے محمود اچکزئی مدمقابل ہوں گے۔

9 مارچ کو صدارتی انتخاب کیلئے ملکی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker