پاکستانتازہ ترین

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں نامزد 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی۔

ان ملزمان میں محمد اسلم، رضوان اللہ،کامران خان، محمد اویس اور دیگر شامل ہیں، مزکورہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج تھا۔

واضح رہےکہ سانحہ 9 مئی کے روز مشتعل ہجوم نے لاہور میں واقع جناح ہاؤس میں گھس کر نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکہ وہاں آگ لگادی اور قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی 9 مئی روزشرپسندوں نے املاک کو نقصان پہنچایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker