پاکستانتازہ ترین

سعودیہ سے کراچی کی پرواز میں فنی خرابی، جدہ میں ٹیکنیکل لینڈنگ

جدہ سے کراچی کیلئے روانہ ہونے والی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث طیارہ نے جدہ میں واپس ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 746 نے رات 2:23 بجے جدہ سے کراچی کیلئے ٹیک آف کیا جو سوا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی، اس پرواز نے شیڈول کے مطابق صبح 8 بجے کراچی پہنچنا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق روانگی کے 30 منٹ بعد ائیر بس طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس پر ائیر ٹریفک کنٹرولر جدہ کی ہدایت پر پائلٹ نے واپسی کا رخ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ائیر بس اے 320 طیارہ سوا گھنٹے بعد باحفاظت جدہ ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker