پاکستانتازہ ترین

موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ شعبےکی ریٹنگ مستحکم کردی

موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ شعبے کی ریٹنگ مستحکم کردی ہے۔

موڈیز کے مطابق رواں سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد تک ہوسکتی ہے جبکہ افراط زر کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے 29 فیصد سے کم ہوکر 23 فیصد رہے گی۔

معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے کے مطابق بینکنگ شعبے کا منافع آئندہ سال شرح سود اور بلند ٹیکسز کی وجہ سے کم ہوسکتا ہے۔ پاکستان نے مشکل وقت میں بینکوں کی مدد کی جس سے ڈیپازٹرز کا نقصان نہیں ہوا۔

موڈیز کے مطابق بینکوں کے منافع سے بہتر فنڈنگ، لیکویڈیٹی، معاشی چیلنجز اور سیاسی بحران سے نمٹنے میں مدد ملی۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی بینکنگ نظام پر معاشی اور مالیاتی دباؤ کم ہورہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker