بلوچستانپاکستانتازہ ترین

آج بھی بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے 13 مارچ تک بلوچستان کے 28 اضلاع میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب اب تک ہونے والی بارشوں کے دوران پشین میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بھی مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker