پاکستانتازہ ترین

ماہی گیروں نےکروڑوں روپےکی ‘سوا’ مچھلیاں پکڑلیں

ٹھٹہ کے علاقےکھارو چھان کے ماہی گیروں نے کروڑوں روپے مالیت کی ‘سوا’ مچھلیاں پکڑلیں۔

مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان محمد معظم خان کے مطابق کھلے سمندر سے 300 کے قریب نایاب سوا مچھلیاں ماہی گیروں کے جال میں پھنسیں۔

محمد معظم خان کا کہنا ہےکہ نایاب اور قیمتی مچھلی کی قیمت کروڑوں روپے میں بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مچھلی کبھی کبھار ہی جال میں پھنستی ہے، اس کی کمرشل اہمیت زیادہ ہے، مچھلی کےجزئیات ادویات اور آپریشن کے دوران اندرونی سرجری کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

چینی کھانوں میں اس کے ائیربلیڈر کی بڑی اہمیت ہے، چین میں یہ شان و شوکت کی علامت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker