پاکستانتازہ ترین

گوجرانوالہ: این اے 81 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں (ن) لیگ کے اظہر قیوم ناہرہ کامیاب قرار

گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 81 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں (ن) لیگ کے اظہر قیوم ناہرہ کامیاب ہوگئے۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق اظہر قیوم ناہرہ کو 3197 ووٹوں کی برتری حاصل ہے، اس سے پہلے این اے 81 پر بلال اعجاز 7791 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔

بلال اعجاز پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے جن کی کامیابی کے بعد (ن) لیگ کے اظہر قیوم ناہرا نے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔

آر او کے مطابق الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker