پاکستانتازہ ترین

ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر اپنے ردعمل میں چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ سے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر تیسری بار 30 روپے فی کلو کا بلا جواز اضافہ کیا گیا ہے۔

عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے فی کلو ہے جبکہ یہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں 350 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 410 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker