پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل میں قیدی خواتین کے ساتھ افطار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کی سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر قید یوں کے لیے افطار مینیو تیار کیا گیا، قیدیوں کو افطار میں بریانی، سموسے، پکوڑے، پھل، دہی بھلے پیش کیےگئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز قیدی خواتین کو سموسے، پکوڑے، پھل اور کھانا پیش کرتی رہیں۔وزیراعلیٰ نے جیل کے کچن کا بھی دورہ کیا اور قیدیوں کے لیے تیار کھانے کا معیار چیک کیا۔

مریم نواز نے اس سیل کا بھی دورہ کیا جہاں ان کے والد نواز شریف قید رہے، وزیراعلیٰ مریم نواز جیل میں گزرے وقت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، وزیراعلیٰ نے جیل میں اپنی قید کے دوران ڈیوٹی پر متعین جیل اسٹاف سے ملاقات بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker